آسٹریلیا،چڑیا گھر میں شیر کا حملہ، خاتون کا بازو ضائع ہوگیا

منگل 8 جولائی 2025 21:00

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے ڈارلنگ ڈانس چڑیا گھر میں شیر کے حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، جس کے نتیجے میں ان کا بازو ضائع ہوگیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں برسبین کے پرنسز الیگزینڈرا اسپتال ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔کوئنزلینڈ کے وزیر صحت ٹِم نکولس نے تصدیق کی کہ خاتون کا بازو ضائع ہو گیا ہے، تاہم وہ اسپتال میں بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :