رحیم یارخان، گلشن اقبال بلاک ایکس کا پارک اپنی خوبصورتی اور گرینری کی بجاے گندے پانی کا جوہڑ بن گیا

m سیوریج کا گندہ پانی پارک کے باہر نکل کر قریبی سڑکوں مکانات اور مسجدخضری کے دروازوں پر ، لگا میونسپل کمیٹی کے سیوریج کے عملے کی نااہلی اور عدم دلچسپی پر مکینوں اور نمازیوں کا احتجاج

منگل 8 جولائی 2025 20:15

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) گلشن اقبال بلاک ایکس کا پارک اپنی خوبصورتی اور گرینری کی بجاے گندے پانی کا جوہڑ بنا ہوا ہے سیوریج کا گندہ پانی پارک کے باہر نکل کر قریبی سڑکوں مکانات اور مسجدخضری کے دروازون پر ?نے لگا میونسپل کمیٹی کے سیوریج کے عملے کی نااہلی اور عدم دلچسپی پر مکینوں اور نمازیوں کا احتجاج ڈپٹی کمشنر سے فوری مسلہ حل کرانے کا مطالبہ علاقے کے مکینوں اور نمازیوں علی رضا جمیل عباسی ?فتاب مدنی قاری جمیل احتشام مصطفے جام مقصود محمد اشروف محمد سجاد محمدعمر محمد اعجاز ذیشان چوہدری ارسلان مصطفے ودیگرنے بتایا کہ گذشتہ کیی ماہ سیقریبی گلیون کی سیوریج لائینیں بند ہوجانے کی وجہ سے گٹر ابلنے لگے ہیں وہ گندہ پانی پارک میں جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے کء بار بلدیہ کے حکام اور سینیٹری عملہ کو ?گاہ کر چکے ہیں مگر وہ ?نے کے لیے تیار نہیں دریں اثنا چیف افسر رانا محمود نے بتایا کہ ایک دو روز میں سکر مشین مرمت ہوکر ارہی ہے پہنچنے پر پایپ لاینوں کی صفای کا کام شروع کردیا جاے گا