،ْموڑرو میر بحر ,منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن کے ملازمین تاحال ماہوار تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ہیں

پ* موڑرو میر بحر ٹاون50 سے زائد ریٹائر ملازمین لیو انکیشمنٹ,5 وفات یافتہ ملازمین کی لیو انکیشمنٹ،فنانشل اسٹنٹس ،گروپ انشورنس کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے۔ملازمین کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔

منگل 8 جولائی 2025 20:15

ش*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) سجن یونین ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کراچی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ تاحال موڑرو میر بحر ،اورنگی اور منگھو پیر ٹاونز کے ملازمین ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جبکہ موڑرو میر بحر اور اورنگی ٹاؤن کے ریٹائر ملازمین اپنے لیو انکیشمنٹ اور وفات یافتہ ملازمین کی بیوائیں لیوانکیشمنٹ،فنانشل اسسٹنس،گروپ انشورنس کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

صرف موڑرو میر بحر ٹاون کے 50 سے زائد ریٹائر ملازمین لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی سے محروم ہوکر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ملازمین کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ کراچی کے اکثر ٹاونز کے ریٹائر ملازمین کے کے ایم سی انٹرنل آڈٹ سے پینشن کیسز ویریفائی ہوکر ٹاونز کی انتظامیہ کی کلیرنس کے لیے پڑے ہوئے ہیں جوکہ عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ موڑرو میر بحر ،اورنگی،منگھو پیر ٹاونز کی ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیراور اورنگی و موڑرو میر بحر ٹاونز کے ریٹائر ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :