uسونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل، نیا ریٹ جاری

~ 08 جولائی کو فی تولہ سونا 360100 روپے اور چاندی 30730 روپے میں فروخت

منگل 8 جولائی 2025 20:45

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کے بعد منگل 08 جولائی 2025 کو نئے ریٹس جاری کر دیے گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی 10 گرام قیمت 308800 روپے جبکہ فی تولہ 360100 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 283065 روپے اور فی تولہ 330089 روپے رہی۔

(جاری ہے)

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتیں بھی جاری کی گئیں جن کے مطابق تیزابی چاندی کی فی 10 گرام قیمت 871.20 روپے اور فی تولہ قیمت 30730 روپے مقرر کی گئی ہے۔تاجروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی صورتحال مقامی نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :