پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سروے مکمل، لاہور میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی

منگل 8 جولائی 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لاہور میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرلی۔ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد وقاص کے مطابق مون سون سیزن میں انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لاہور شہر میں مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا، اندرون لاہور سمیت 9 ٹانز میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشانندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ داتا گنج بخش زون میں 42، سمن آباد میں 13، شالیمار زون میں 3، راوی زون میں 13، واہگہ زون 10 اور عزیز بھٹی زون میں 3 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔محمد وقاص نے کہا کہ والڈ سٹی میں گزشتہ سال 600 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 400 عمارتیں مکینوں کے تعاون سے مرمت کروا لی گئیں جبکہ 130 عمارتیں والڈ سٹی نے اپنے وسائل سے مرمت کروائیں۔انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی میں 12 سے زائد عمارتیں حالیہ سروے میں بھی انتہائی مخدوش قرار دی گئی ہیں جنہیں خالی کروا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :