چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور بالی میموریل ٹرسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 8 جولائی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور بالی میموریل ٹرسٹ کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور چیئرپرسن بالی میموریل ٹرسٹ لیلی نصرت نے باضابطہ طور پر ایم او یو پر دستخط کیے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والی 18 سال سے زائد عمر کی بچیوں کو بالی میموریل ٹرسٹ میں ریفر کیا جائے گا، جہاں انہیں رہائش، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، نفسیاتی معاونت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق ایم او یو کا مقصد ان بچیوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے کا باعزت اور خودمختار حصہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور بالی میموریل ٹرسٹ باہمی تعاون سے بچیوں کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ڈیٹا شئیرنگ اور دیگر اقدامات کریں گے۔ایم او یو کی تقریب کے دوران بالی میموریل ٹرسٹ کے وفد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :