ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن فورس کے کمانڈر سمیت چار افراد زخمی

منگل 8 جولائی 2025 21:15

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن فورس کے کمانڈر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ بازار میں موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن فورس کمانڈر رحیم بخش نوتھانی بگٹی سمیت ، جمال دین بگٹی، احمد خان بگٹی، بجار خان بگٹی زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔