
تکتو نیشنل پارک میں نایاب اور قیمتی جنگلی جانور ''سلیمانی مارخور'' کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج
منگل 8 جولائی 2025 21:15
(جاری ہے)
یہ امر بھی باعثِ تشویش ہے کہ ملزمان سرکاری ملازمین ہیں اور اس وقت کوئٹہ کینٹونمنٹ میں تعینات ہیں۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نہ صرف ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے بلکہ محکمانہ کارروائی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت باقاعدہ چالان تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی عدالت میں جمع کرایا جائے گا تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جا سکے۔ درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں روزی خان، کلیم اللہ، سیف اللہ اور گوہر خان شامل ہیں۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات عوام سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ نایاب جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار سے باز رہیں اور جنگلات و قدرتی ماحول کے تحفظ میں ادارے سے تعاون کریں۔ واضح رہے کہ محکمہ کے کسی بھی افسر یا فیلڈ اسٹاف کو ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے، دھمکانے یا اس کے فرائض میں مداخلت کرنے کی صورت میں فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان سلیمانی مارخور جیسے نایاب اور قومی ورثے کی حیثیت رکھنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ قدرتی ماحول، حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ عوامی شراکت اور شعور ہی قدرتی ورثے کے تحفظ کی ضمانت ہے، اس لیے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور ایک محفوظ، سرسبز بلوچستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.