sکاہنہ میں ذاتی رنجش پر فائرنگ، ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

ح*بیوی سے تعلقات کے شبہ پر فائرنگ، رضوان زخمی، ڈی آئی جی کا فوری نوٹس

منگل 8 جولائی 2025 21:40

‘لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) تھانہ کاہنہ کی حدود میں ذاتی تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم ارسلان نے رضوان پر گولیاں چلا دیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ گزشتہ رات ہوئی، جس میں ملزم نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں رضوان پر تین فائر کیے، جن میں سے ایک گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔

زخمی رضوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ چند گھنٹوں میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا اور آلہِ واردات بھی برآمد کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اور ان کی ٹیم کو فوری رسپانس اور کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لیے حوالات ہی ان کی اصل جگہ ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔