قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار

منگل 8 جولائی 2025 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کیلئے 4سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔مشیرنجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔نجکاری کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی، اس آپشن کا مقصد ملک کے لیے طویل مدتی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :