Live Updates

اٹلی، میلان ایئرپورٹ پر جہاز کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک

بدھ 9 جولائی 2025 14:32

میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)اٹلی میں سیکیورٹی توڑ کر ایک شخص جہاز کے انجن میں جا گھسا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے تیسرے سب سے زیادہ مصروف میلان برگامو کے ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے پیش آنے والے واقعے کے بعد تقریبا دو گھنٹے تک تمام فلائٹس معطل رہیں۔ یہ شخص جس کی عمر تقریبا 35 سال اور مقامی رہائشی معلوم ہوتا ہے، بغیر ٹکٹ کے ہوائی اڈے پہنچا اور سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے بیگیج ڈلیوری والی جگہ پر ایک سیکیورٹی دروازے سے گزر کر براہِ راست اس جگہ تک پہنچ گیا جہاں ہسپانوی بجٹ ایئر لائن وولوٹیا کا جہاز کھڑا تھا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :