امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی28ویں سالگرہ12جولائی کو منائیں گی

بدھ 9 جولائی 2025 16:51

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی28ویں سالگرہ12جولائی کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997 کو پاکستان کے سوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق ،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں10اکتوبر2014 کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا ۔سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں ۔