سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم عمیر علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی

بدھ 9 جولائی 2025 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم عمیر علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم عمیر علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 55 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔