متحدہ عرب امارات کی 17 سالہ کوہ پیما فاطمہ عبدالرحمن العوادی نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

بدھ 9 جولائی 2025 22:57

ایلبرس، روس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات کی 17 سالہ نوجوان کوہ پیما فاطمہ عبدالرحمن العوادی نے یورپ کی بلند ترین چوٹی، مائونٹ ایلبرس (5642)میٹرسر کر کے سب سے کم عمر اماراتی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ کامیابی ان کے عالمی چیلنج "سیون سمٹس کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ برس فاطمہ نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی مانٹ کلیمانجارو سر کی تھی، اور اب وہ روس میں اپنی دوسری بین الاقوامی مہم میں کامیاب ہوئیں۔

یہ مہم انتہائی سرد موسم اور کٹھن راستوں میں مکمل ہوئی، جس کے دوران انہوں نے اماراتی پرچم بلند کر کے ملک کا نام روشن کیا۔یہ کامیابی "فنانس ہاس نامی ادارے کے تعاون سے ممکن ہوئی، جو اماراتی نوجوانوں کی سرپرستی کرتا ہے۔