برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور

پیر 22 ستمبر 2025 14:55

برطانیہ کا گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس ختم کرنے پر غور
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر دنیا بھر سے اعلی صلاحیتوں کے حامل افراد کو انگلینڈ لانے کے لیے کچھ ویزا فیسیں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق اسٹارمر کی قیادت میں قائم گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے اقدامات پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ میں راغب کیا جا سکے تاکہ معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔اخبار کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت ان افراد کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کی جا سکتی ہے جنہوں نے دنیا کی پانچ اعلی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی ہو یا جنہیں کسی نمایاں اور باوقار عالمی انعام سے نوازا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :