بنگلادیش میں تیزی سے پھیلتے ڈینگی نے 12 جانیں نگل لیں، 740 نئے کیسز رپورٹ

پیر 22 ستمبر 2025 14:55

بنگلادیش میں تیزی سے پھیلتے ڈینگی نے 12 جانیں نگل لیں، 740 نئے کیسز رپورٹ
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)بنگلادیش میں ڈینگی کی وبا تیزی پھیل رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 12 اموات جبکہ 740 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

رواں سال بنگلادیش میں ڈینگی سے 179 اموات ہوئیں اور تقریبا 42 ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔بنگلا دیش کے لیے ڈینگی کا سب سے بدترین سال 2023 تھا۔ سال 2023 میں ڈینگی سے ایک ہزار 705 اموات ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :