ةقلات کے گنجان آباد محلہ گوم میں گندے پانی کی فراہمی سے گیسٹرو گلے کی بیماریوں نے یلغار کردی

بدھ 9 جولائی 2025 21:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) قلات کے گنجان آباد محلہ گوم میں گندے پانی کی فراہمی سے گیسٹرو گلے کی بیماریوں نے یلغار کردی دیگر وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے، پانی کی پائپ لائنوں میں سیوریج و نالیوں کا گندہ پانی شامل ہونے سے معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، ڈپٹی کمشنر قلات و ایکسیئن PHE فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق پانی استعمال کے قابل نہیں، بدبودار و گندے پانی سے گلے و پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں، ماہریں صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور پیٹ کی بیماریوں سمیت دیگر وبائی امراض میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر قلات و ایکسیئن پی ایچ ای فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق قلات کے کلی گوم کے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلے میں سرکاری واٹر سپلائی سے گھروں کو جو پانی فراہم کی جارہی ہے جوکہ چند دنوں سے اس پانی میں شدید بدبو آرہی ہے قوی امکان کے کہ مذکورہ پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور نالیوں کا گندہ پانی اس پانی میں شامل ہو رہا ہے جس سے لوگ گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں واٹر سپلائی کا نظام شہریوں کے لئے سہولت کے بجائے خطرہ بن چکا ہے واٹر سپلائی لائنیں سیوریج نالوں سے جڑ گئی ہیں، جس کے باعث گھروں میں پینے کے پانی کی بجائے گٹروں کا آلودہ اور بدبودار پانی سپلائی کیا جا رہا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ نالیوں/سیوریج پانی انہی لائنوں سے واپس پائپ لائنوں میں شامل ہو جاتا ہے، جو براہ راست گھروں تک پہنچتا ہے ماہرین صحت اور مقامی کلینکس کے مطابق واٹر سپلائی کے آلودہ ہونے کے باعث شہریوں میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے مکینوں نے زمہ داران سے اپیل کی ہیکہ اس اہم مسئلے کا نوٹس لیکر پائپ لائنوں کی جلد مرمت کی جائے تاکہ کسی شہری کو جانی نقصان نہ پہنچے اور مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :