ماورا حسین کی ذہنی دبائوکے شکار ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش

آپ میرے دوست ہیں یا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو براہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں

جمعرات 10 جولائی 2025 10:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی دبائو یا مشکلات میں مبتلا ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش کردی۔گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ عائشہ خان کی اور اب گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ان کے گھر سے برآمد ہونے کے معاملے پر پوری شوبز انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے۔اداکارہ ماورا حسین نے حمیرا اصغر کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ذہنی دبا کے شکار فنکاروں کو مدد کی پیشکش کر دی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں آپ کو جانتی ہوں، آپ میرے دوست ہیں یا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو براہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو بغیر جج کئے سمجھوں گی، آپ کی بات سنوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ مہربان رہوں گی، میں اپنی صلاحیت کے مطابق آپ کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، ہر روز ایک بری خبر آتی ہے۔

آئیے ایک بار پھر ایک کمیونٹی بنیں۔ انسانوں کو انسانوں کی ضرورت ہے، خوش قسمتی سے میری زندگی میں انڈسٹری کے اندر اور باہر چند ایسے لوگ موجود ہیں لیکن دبا حقیقی ہے بلخصوص اگر آپ اپنی زندگی کسی نازک دور سے گزر رہے ہوں تو۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں ماہر تو نہیں لیکن ایک اچھی سننے والی ہوں، اگر کوئی میرا پیغام پڑھ رہا ہے اور وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ زندگی سے اللہ تعالی کا دیا ہوا سب سے زیادہ خوبصورت اور قیمتی تحفے ہے۔ براہِ کرم کمزور و حساس ہونے پر شرمندہ نہ ہوں، ہم سب ہیں۔

متعلقہ عنوان :