کرینہ کپور نے 44سال کی عمر میں بھی نیوڈ شیڈ مونوکنی پہن کر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا

وہ اب بھی اتنی ہی دلکش اور پرکشش نظر آتی ہیں جتنی اپنے کیریئر کے آغاز میں تھیں

جمعرات 10 جولائی 2025 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے 44 سال کی عمر میں بھی نیوڈ شیڈ مونوکنی پہن کر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔کرینہ کپور کا نام سنتے ہیں انکے کردار ذہن نشین ہوجاتے ہیں، پرکشش شخصیت، باکمال اداکاری اور فیشن سینس سے بی ٹان کی اے لسٹ حسیناں میں شمار ہونے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے کرئیر کا آغاز فلم ریفیوجی سے کیا لیکن کرن جوہر کی بلاک بسٹر فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘میں اپنے کردار’’پو‘‘کی ایسی چھاپ چھوڑی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

جہاں انہوں نے ہلکے پھلکے کرداروں میں رنگ بھرے وہیں چنبیلی، قربان، تلاش، لال سنگھ چڈھا، اڑتا پنجاب اورہیروئن جیسی فلموں میں سنجیدہ اداکاری کر کے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

کرئیر سے ہٹ کے ازدواجی زندگی کی بات کریں تو کرینہ کپور خان نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی۔

بعدازاں انہوں نے 2021 میں اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر عرف جے علی خان کو خوش آمدید کہا۔اور اب اداکارہ جبکہ اپنی زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکی ہیں وہیں انکی خوبصورتی اور دلکشی ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی بلکہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ساحل سمندر پر موجود کوالٹی ٹائم گزارتے دیکھا گیا۔

پانچ تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ میں اداکارہ ساحل کنارے موجود ہیں اور دھوپ کی کرنوں سے خود کو چھپاتی اور پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر بیبو نے خوبصورت نیوڈ رنگ کی مونوکنی زیب تن کی ہوئی ہے جس پر بلیک ایسیمیٹرکل لائنز کا ڈیزائن تھا۔ انہوں نے اس لک کو پنک فلیپ فلاپس کے ساتھ اسٹائل کیاجو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

متعلقہ عنوان :