جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں! شردل نے راز کھول دیا

جسپریت بمراہ کہتے نظر آتے ہیں کہ جہاں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا وہیں میں جیت گیا،

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)بھارتی آل راؤنڈر شردل ٹھاکر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں۔بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ساتھ ہی وہ بھارتی آل رائونڈر شردل ٹھاکر کے ساتھ گرائونڈ میں آتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بمراہ نیٹ میں بولنگ کرتے نظر آئے، اتنے میں شردل آتے ہیں اور ان کے پیر چھوتے ہیں جس پر بمراہ انھیں ازراہِ مذاق لارڈ کہتے ہیں اور ساتھ ہی لارڈز گرائونڈ کا بھی ذکر کرتے ہیں۔ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے شردل کہتے ہیں ابھی جسپریت بمراہ کے پیر پڑنے پڑتے ہیں، نمبر ون ٹیسٹ بولر ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ان کا بڑا پن ہے۔جسپریت بمراہ کہتے نظر آتے ہیں کہ جہاں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا وہیں میں جیت گیا، اس ویڈیو کو کچھ دیر قبل ہی بی سی سی آئی نے اپ لوڈ کیا ہے جس پر شائقین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔