سوئی گیس نے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھجوا کرشہری کی نیندیں اڑا دیں

متاثرہ صارف بل زائد بھجوانے کی شکایت لیکر محکمے کے دفتر گیا جہاں اسے کہا گیا کہ آپ کو ہرصورت اداکرنا ہوگا، بعدازاں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیکر متاثرہ شہری کو 40 ہزار240 کا نیا بل جاری کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 10 جولائی 2025 14:12

سوئی گیس نے  1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھجوا کرشہری کی نیندیں ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)محکمہ سوئی گیس نے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھجوا کرشہری کی نیندیں اڑا دیں، راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کو سوئی گیس کمپنی نے ایسا جھٹکا دیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، متاثرہ صارف کو صرف چار ماہ کے دوران محکمے کی جانب سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا گیا جس کے باعث شہری شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی متاثرہ اللہ دتہ کو سوئی گیس محکمے نے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھجوا دیاجس پرمتاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اورمحکمے سے گیس کا بل زائد بھجوانے کے حوالے سے شکایت کی جس پر محکمہ سوئی گیس والوں نے متاثرہ شہری کو جواب دیا کہ بل آپ کو ہرصورت اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ روپے گیس کابل کیسے ادا کروں گا۔

4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔راجہ اللہ دتہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور اس قدر بھاری بل ادا کرنا ان کے بس سے باہر ہے۔بعدازاں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محکمے کے نوٹس میں آ چکا ہے اور بظاہر یہ ایک کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ لگتا ہے۔

متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیاہے جس کی مزید چھان بین جاری ہے۔ بظاہراعدادوشمارکمپیوٹرکی غلطی لگتی ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کابل صحیح کرکے نیا بل جاری کیا جائے گا۔سوئی ناردرن حکام نے بھاری بھر کم بل جاری کرنے کی غلطی تسلیم کر لی۔سوئی ناردرن حکام نے متاثرہ شہری کا بل درست کرکے نیا بل جاری کردیا۔صارف اللہ دتہ راجہ کو40 ہزار240 روپے کا نیا بل جاری کردیاگیا۔سوئی گیس حکام نے کمپیوٹرکی غلطی قرا ردے کرمتاثرہ شہری اللہ دتہ کو نیا بل جاری کر دیا۔ بل کی عدم ادائیگی پر گزشتہ ماہ سوئی گیس کی جانب سے متاثرہ شہری اللہ دتہ کا کنکشن منقطع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :