سانگلہ ہل، تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثہ میںایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 15:23

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سانگلہ ہل کے نواحی گاں چکنمبر 42 مرڑ سیم کے قریب تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ میں 1 شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ، ریسکیو عملہ نے 17 سالہ حزیفہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی،حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 34 سالہ فیضان شاہ کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :