Live Updates

گلگت سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ چند دنوں تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات ، این ڈی ایم اے

جمعرات 10 جولائی 2025 15:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر جیسے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

موسم کی تبدیلی سے کسانوں کو ریلیف کی امید طویل خشک سالی کے بعد بارش کی پیشگوئی نے مقامی کسانوں اور رہائشیوں میں امید کی کرن جگائی ہے۔ تاہم، حکام نے دریا کنارے رہنے والوں کو سیلابی صورتحال سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ بارشیں 10 سے 11 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔گلگت بلتستان میں کئی روز سے جاری خشک موسم کا سلسلہ بالآخر ٹوٹنے کو ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 10 جولائی 2025 سے اگلے چند دنوں تک گلگت سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :