Live Updates

موسلا دھار بارش نے واسا کے تمام دعوئوں کی قلعی کھول دی

پی اینڈڈی کالونی سے گزرنے والے نالے کی دیوار ٹوٹنے سے گندا پانی گھروں میں داخل

جمعرات 10 جولائی 2025 16:36

موسلا دھار بارش نے واسا کے تمام دعوئوں کی قلعی کھول دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) پی اینڈڈی کالونی سے گزرنے والے نالے کی دیوار ٹوٹنے سے گندا پانی اردگرد کی آبادیوںمیں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو گیا، پوش علاقہ نیو چوبرجی کے گھر بھی بارش کے پانی میں ڈوب گئے ، شہریوں نے پیشگی انتظامات نہ کرنے پر واسا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی او کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے واسا کے مون سون کے تناظر میں تیاریوں کے پیشگی انتظامات کے تمام دعوئوں کا قلعی کھول کر رکھ دی ۔ بیشتر علاقوں میں واسا کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات نہ کئے جا سکے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور کے بیشتر علاقوں میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس سے گھریلو استعمال کا لاکھوں روپے مالیت سامان بھیگ کر خراب ہو گیا ۔

دوسری جانب پی اینڈ ڈی کالوجی سے گزرنے والی گندے نالے کی پانی کے بہائو کی وجہ سے ٹوٹنے سے پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جبکہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نیو چوبرجی پارک جیسے پوش علاقہ بھی پانی میں ڈوب گیا اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کے اعلیٰ حکام کو پیشگی آگاہ کیا گیا کہ مون سون کے تناظر میں انتظامات کئے جائیں لیکن ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ مطالبہ ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او کو فوری معطل کیا جائے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :