الحمراء حج قرعہ اندازی میں دو ملازمین کے نام کا قرعہ

جمعرات 10 جولائی 2025 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)الحمراء حج قرعہ اندازی میں فراز انجم (سی سی ٹی وی آپریٹر)اور سرفراز احمد (نائب قاصد)کے نام کا قرعہ نکل آیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی ود یگر نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کومبارکباد دی۔الحمراء دونوں ملازمین کے حج کے اخراجات برداشت کرئے گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے قرعہ نکالا اور اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو حج کی سعادت نصیب فرمائے ،حج کا مبارک سفر اہم فریضہ ہے۔ الحمراء ادبی بیٹھک میں ہونے والی تقریب میں الحمراء افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔الحمراء آرٹس کونسل ہر سال دو ملازمین کو حج کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو الحمراء کا نہایت خوبصورت ا قدام ہے۔الحمراء حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے فراز انجم (سی سی ٹی وی آپریٹر)اور سرفراز احمد (نائب قاصد)نے الحمراء اور اسکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ الحمراء انھیں یہ موقع فراہم کر رہا ہے،انھوں نے اس موقع پر کہا کہ اپنے ادارہ ،ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :