جیکب آباد میں بدامنی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف شہری اتحاد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) جیکب آباد میں بدامنی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف شہری اتحاد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور شہری مسائل کے حل کے لیے شہری اتحاد جیکب آباد کی سپریم کونسل کا اجلاس 11 جولائی کو شہری اتحاد کے صدر محمد یاسر ابڑو کی صدارت میں ابڑو ہائوس میں طلب کیا گیا ہے، یہ بات شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شہر کی موجودہ صورتحال، بنیادی سہولیات کی کمی، صفائی و سیوریج کے نظام کی خرابی، تجاوزات، اسٹریٹ کرائم، مہنگائی، بجلی و پانی کے بحران سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جیکب آباد کا ہر شہری ان مسائل کا شکار ہے شہری اتحاد تمام طبقوں کا غیر سیاسی اور خالصتاً عوامی نمائندہ پلیٹ فارم ہے انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے شہر کی سیاسی، مذہبی، سماجی، ٹریڈ اور نوجوان تنظیموں کے نمائندگان کو دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :