دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2025 17:43

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد گرفتار
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہری پور میں متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ہری پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرفصیح اسحاق عباسی نے پولیس اور پٹواری کے ہمراہ شاہ مقصود دوڑ کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، ایسے خاندانوں (جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے) اور جانور چرانے والے مقامی افراد کو وہاں سے ہٹا کر موجودہ سیلابی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پانی میں دوبارہ داخل ہونے سے سختی سے منع کیا۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ نہروں اور ندی نالوں سے ہر صورت دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :