جنوبی کوریا کی عدالت کا سابق صدر یون سوک کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 10 جولائی 2025 20:46

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)جنوبی کوریا کی ایک مقامی عدالت نے سابق صدر یون سوک یول کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یون سوک یول پرملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کی مبینہ کوشش کا سنگین الزام عائد ہے، یون سوک نے اپنے دور صدارت میں سیاسی بحران کے دوران فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت کے لیے اٴْکسایا،عدالت نے شواہد کی روشنی میں گرفتاری کا فیصلہ سنایا تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہوسکیں، سابق صدران الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اوراٴْن کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

یون سوک یول 2022 میں جنوبی کوریا کے صدررہے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ گرفتاری ملکی سیاست پرگہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے، حکومتی ترجمان نیعدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :