۱حاجی سید حیدر آغا پر قاتلانہ حملہ جمعیت علما اسلام اور تاجر برادری پر حملہ ہے ، مولانا محمد طاہر توحیدی

جمعرات 10 جولائی 2025 20:00

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) حاجی سید حیدر آغا پر قاتلانہ حملہ جمعیت علما اسلام اور تاجر برادری پر حملہ ہے شالا کوٹ تھانہ کے نئے تعنات ہونے والے ایس ایج او خیر محمد سمالانی ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ڈاکوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات آٹھاے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کے سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سرپرست اعلی مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا شیخ عبد الحق حاجی محمد سلیمان جتک مولانا مفتی عبدالوہاب قاری شاہ محمد مولانا عبدالاحد ریگی سنیر نایب امیر مولانا محمد صادق نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نایب چہارم مولانا مفتی حسین احمد سرپرست مولانا محمد قاسم مولانا حافظ محی الدین مولانا عبدالواسع مولانا حافظ ولی محمد مولانا محمد نسیم مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی دین محمد ڈپٹی جنرل دوئم مولانا امین اللہ امین ڈپٹی جنرل سوئم مولانا عبدالرحیم ڈپٹی جنرل چہارم مولانا مفتی عبدالستا رسیکرٹری اطلاعات حافظ عین اللہ صابر مولانا حافظ ہدایت اللہ سبحانی معاون سیکرٹری مولانا عبدالباقی مظہری معاون سیکرٹری اطلاعات گل آغا مولانا فدا محمد مولانا عبدالحی احسنی ناظم مالیات مولانا عبدالعلی رخشانی معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی مولانا قاری عبدالخالق حاجی ولی محمد عرف طور جان نعیم خان استاد سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین نور محمد حافظ محیب اللہ سید گل محمد آغا اور نصراللہ جتک نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما اور تاجر اتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی سید حید رآغا پر ڈاکوں کی فائرنگ کی جتنی بھی مرمت کی جاے کم ہے ڈاکوں کیخلاف اقدامات آٹھانے میں صوبائی و ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جمعیت علما اسلام عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گیانہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام تاجر برادری کے تحفظ اور بقا کے لے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی عوام اور تاجر برادری کیے مہینوں سے ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہے ہزار گنجی میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ شالا کوٹ تھا نہ کے نیے ایس ایچ او خیر محمد سمالانی عوام کے تحفظ اور تاجر برادری کے تحفظ کے لے ٹھوس اقدامات آٹھاے گے شالا کوٹ تھانہ کے نیے تعینات ہونے والے ایس ایج او خیر محمد سمالانی فوری طور پر تاجر اتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی سید حیدر آغا پر فائرنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے جمعیت علما اسلام پر محاذ پر تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔