ھ*ممتاز عالم دین حکیم مفتی معین الدین قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) ممتاز عالم دین حکیم مفتی معین الدین قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اور وہ بروز جمعہ جامع مسجد عائشہ صدیقہ نزد سی بی گراؤنڈ واہ کینٹ میں خطبہ جمعہ دیں گے۔

(جاری ہے)

حکیم مفتی معین الدین قریشی کے سفر حج سے واپسی کے بعد ممتاز علمی، سماجی شخصیات علماء و طلباء کا ان سے ملاقات اور فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے حکیم مفتی معین الدین قریشی نے اپنی جانب سے مبارک باد پیش کرنے والے محبین و مخصلین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا مقدس سفر باعث اعزاز اور باعث سعادت ہے۔

متعلقہ عنوان :