زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 77کروڑ 44لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 16کروڑ 32 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے جن کے مطابق 4جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 14 ارب 50کروڑ 22لاکھ ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 77کروڑ 44لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 16کروڑ 32 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس5ارب 52کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود تھے۔سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 20ارب دو کروڑ 87لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :