سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 23:10

پالے کیلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ آئی لینڈرز نے 155 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کوسال مینڈس نے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پالے کیلی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

پرویز حسین 38، محمد نعیم (ناٹ آؤٹ) 32 اور مہدی حسن میراز 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ماہیش تھیکشنا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوسال مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاتھم نسانکا نے 42 اور کوسال پریرا نے 24 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :