Live Updates

فلڈ ریلیف میچ،بابر اعظم نے شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا

وقار یونس کی جانب سے پہلا اوور محتاط کھیلنے کے بعد بابر اعظم نے شعیب اختر پر لاٹھی چارج کرنے کا فیصلہ کیا

اتوار 31 اگست 2025 12:35

فلڈ ریلیف میچ،بابر اعظم نے شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)فلڈ ریلیف میچ میں پشاور زلمی کے بابر اعظم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا۔پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے لیجنڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، زلمی کے 145 رنز کے تعاقب میں لیجنڈ الیون کی ٹیم 138 رنز بناسکی۔زلمی کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور شعیب اختر سمیت لیجنڈری بولرز پر حاوی رہے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کی جانب سے پہلا اوور محتاط کھیلنے کے بعد بابر اعظم نے شعیب اختر پر لاٹھی چارج کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔بابر اعظم نے شعیب اختر کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔کیریئر کے دوران گھنٹے کی انجری کی وجہ سے شعیب اختر اب اپنی رفتار کھو چکے ہیں جس کی جھلک ان کی بولنگ میں نمایاں تھی۔شعیب اختر کی کم رفتار کا بابر اعظم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھکا لگانے کے عبد دو چوکے بھی مارے جس سے پشاور کو ان کے اوور میں اہم رنز بنانے میں مدد ملی۔اپنی اننگز کا شاندار آغاز حاصل کرنے کے باوجود بابر اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور سعید اجمل کا نشانہ بن گئے۔واضح رہے کہ فلڈ ریلیف میچ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات