نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام

نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں لگاتار تیسری بار رنر اپ،جیولن تھرور کو جرمنی کے جولین ویبر نے گولڈ میڈل جیتنے سے محروم کردیا

اتوار 31 اگست 2025 11:40

نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کی غیرموجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں لگاتار تیسری بار رنر اپ رہے، اولمپک میڈلسٹ جیولن تھرور کو جرمنی کے جولین ویبر نے گولڈ میڈل جیتنے سے محروم کردیا، مقابلے میں جولین نے 90 میٹر پلس کی دو تھرو کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں راؤنڈ تک تیسرے نمبر پر تھے تاہم آخری کوشش میں انھوں نے 85.01 میٹر کی تھرو کرکے خود کو دوسری پوزیشن کا حقدار بنایا۔2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 84.95 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے جولین ویبر نے اپنی دوسری کوشش میں 91.57 میٹری کی زبردست تھرو کی جو ان کا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی بن گیا جبکہ مقابلے کے آغاز میں انھوں نے 91.37 میٹر کی تھرو کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سیزن کے ڈائمنڈ لیگ کے گرینڈ فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا روایتی حریف ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔اکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے تھے، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کیا تھا جبکہ انگلینڈ میں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔