وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 جولائی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر صحافی مقبول احمد رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول احمد رانا نے دیانتداری، اصول پسندی اور صحافت کے اعلیٰ اقدار کے ساتھ کئی دہائیوں تک شعبہ صحافت کی خدمت کی ان کی خبریں، تحریریں اور تجزیے صحافت کے میدان میں ایک روشن مثال کی حیثیت رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبول احمد رانا کا انتقال بلوچستان کی صحافت کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔