Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کابارش کے باعث نکاسی آب کے معائنہ کیلئے سمبڑیال کا دورہ

جمعہ 11 جولائی 2025 10:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے بارش کے باعث نکاسی آب کے معائنہ کیلئے سمبڑیال کا دورہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے موسلا دھاربارش کے بعد مختلف مقامات پر نکاسی آب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نشیبی علاقوں واٹر ورکس، محلہ درالسلام ، ریلوے سٹیشن، لوپووالی روڈ اور ڈسکہ روڈ سمبڑیال ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈسپوزل سٹیشن کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایات دیں، میونسپل کمیٹی اور ایس ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو تمام شاہراہوں اور اندرون شہر میں گلیوں کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے ، لوپووالی نالہ کی صفائی و ستھرائی اور روڈ سے کچرہ اٹھانے کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے سمبڑیال نہر پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لگائے گئے قائم کیمپ کا بھی دورہ کیا،ریسکیو اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی حاضری چیک کیا،اور انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ نہر میں ڈوبنے کے کیس سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :