لاہور، محکمہ تعلیم کاافسران کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

جمعہ 11 جولائی 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) محکمہ تعلیم میں ٹیسٹ کی بنیاد پر سی ای اوز،ڈی ای اوزاورڈپٹی ڈی ای اوزکی تعیناتی کامعاملہ،محکمہ تعلیم نے افسران کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر سے 235 کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ،پاس امیدواروں میں سی45افسران کوانتظامی عہدوں پر لگایا جائے گا ۔لاہور میں سٹی اور رائیونڈ تحصیل میں ڈپٹی ڈی ای او فی میل کی آسامیاں خالی ہیں،پاس ہونے والے تمام افسران کے انٹرویوز 20جولائی کو لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :