الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کا شان دار آغاز ،افتتاح پر نئے ریکارڈ قائم

جمعہ 11 جولائی 2025 17:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سعودی عرب ایک بار پھر اس سال "کپ آف دی ورلڈ فار الیکٹرانک اسپورٹس" کے سب سے بڑے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے، جو اعداد و شمار اور عالمی شرکت کے لحاظ سے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی پریس کانفرنس میں بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی ذرائع ابلاغ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں مقررین نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ایڈیشن ہر پہلو سے سب سے بڑا اور منفرد ہو گا۔ اس میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کی 200 ٹیموں کے 2000 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران 24 مختلف الیکٹرانک گیمز پر مشتمل 25 مقابلوں میں 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔