مولانا خان زیب صالح انسان اور امن کے داعی تھے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی اہل خانہ سے تعزیت

جمعہ 11 جولائی 2025 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں ہونے والے بزدلانہ حملے میں مولانا خان زیب کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا خان زیب ایک صالح انسان اور امن کے داعی تھے۔ وزیر اعظم نے ان کے اہل خانہ ، ساتھیوں اور باجوڑ کے عوام سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :