شوگر کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال کتنا ضروری اور مفید ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 19:19

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) ہمارا معدہ بال کو ہضم نہیں کر سکتا ہماری لا پرواہی سے اگر کوء بال انسانی معدہ میں چلا جائے وہ سارا سال ہضم نہیں ہوتا بلکہ معدہ میں پڑا رہتا ہے۔ جامن کھانے سے وہ گل کر ہضم ہو جاتا ہے لہذا جامن کے اس سیزن میں کوشش کریں دو تین بار خوب رج کر جامن کھائیں لیکن کمزور پھیپھڑوں کے مریض احتیاط کریں اس سے معدہ کی اچھی طرح صفائی ہو جائے گی معدے کی گرمی وغیرہ قدرتی طور پر دور ہو جائے گی یہ معدہ سے گرمی ایسے جزب کر کے جسم سے خارج کرتا ہے جیسے فوم کا ٹکڑا پانی کو جزب کر لیتا ہے اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

یہ شوگر کے مریضوں کیلئے تو بہت ہی زیادہ مفید ہے۔ جامن کھانے سے پہلے پانی پی لیا کریں جامن کھانے کے فورا بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔

(جاری ہے)

کوشش کریں دیسی جامن خریدیں جو زیادہ موٹے نہیں ہوتے لیکن بہت زیادہ میٹھے اور مزے دار ہوتے ہیں۔ بازار میں جامن اکثر مہنگے فروخت ہوتے ہیں جبکہ سبزی فروٹ منڈی سے بازار کی نسبت آدھی قیمت پر جامن کا کارٹن مل جاتی ہے۔

اس پھل کا سیزن ہفتہ دس دن کا ہوتا ہے اب جامن کا سیزن عروج پر ہیجامن کا مزاج دوسرے درجہ میں سرد خشک ہے قبض کے مریض جامن احتیاط سے کھائیں کیونکہ جامن قابض ہے بار بار پیشاب آنے کی مرض میں مفید ہے بڑی جامن کے مقابلے میں چھوٹی جامن کم استعمال ہوتی ہے ویرج (اولاد کے جراثیم) پیدا کرتی ہے جامن پختہ کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور تب دق کر دیتا ہے نمک اور ادرک سے اس کا نقصان کافی کم ہو جاتا ہے جامن کے فوائدہیموگلوبن کو بہتر کرتا ہے جلد اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے انفیکشن کو روکتا ہے ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے جلد کو صحت مند رکھتا ہے دل کو صحت مند رکھتا ہے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے معدے کو بہتر بناتا ہے قوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر کام کرتا ہے خون کو صاف کرتا ہے خون کی کمی اور تھکاوٹ کیلے بہتر ہے جامن کے پتے السر کا علاج میں استعمال ہوتے ہیں کینسر سے بچاتا ہے جامن سے دمہ کا علاج بڑھاپے کو روکتا ہے

متعلقہ عنوان :