مشیر داخلہ پرویز خٹک کی ہمشیرہ انتقال کرگئی ،نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 11 جولائی 2025 22:29

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)مشیر داخلہ پرویز خٹک کی ہمشیرہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئی مرحومہ سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کی بھی ہمشیرہ تھیں جبکہ سابق ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور سابق ناظم مانکی شریف رحمان خٹک کی والدہ تھی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان مانکی شریف میں سپرد خاک کردیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی حلقوں سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :