نیشنل پارٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کوچیلنج کردیا

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)نیشنل پارٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کوچیلنج کردیا۔جمعہ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کی جانب سے مائنز اینڈ منرلزایکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ مائنزاینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرادی،سماعت کی تاریخ مقررنہیں ہوئی ہے اس سے قبل جمعیت علما اسلام سمیت دیگر نے بھی مائنزاینڈ منرلزایکٹ کیخلاف درخواستیں بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہیں۔