اسلامک کونسل ناروے اور یورپ کی مسلم تنظیموں کی فلسطین میں جاری نسل کشی کی مذمت

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:34

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)برسلز میں اسلامک کونسل ناروے نے یورپ کی مسلم تنظیموں کے ساتھ مل کر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک تاریخی اور مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس کے اعلامیے میں فلسطین میں جاری نسل کشی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اسلامک کونسل ناروے کے سربراہ صاحبزادہ محمد معصوم زبیر اس اہم مشترکہ اقدام میں ناروے کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کا مقصد فلسطینی نسل کشی کو فوری طور پر روکنے اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ کی یہ مسلم تنظیمیں یورپ بھر میں موجود لاکھوں مسلمانوں اور 15 ہزار سے زائد مساجد کی نمائندگی کرتی ہیں۔