محکمہ بہبود آبادی ایبٹ آباد کے زیراہتمام سیمینار، نوجوانوں کو اہم ایشوز سے متعلق مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) محکمہ بہبود آبادی ایبٹ آباد کے زیراہتمام سیمینار کا ا نعقاد کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سیف الرحمٰن، ڈپٹی ڈیموگرافر نور محمد خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے بڑھتی آبادی ، وسائل کی کمی ، نوجوانوں کو اس اہم ایشو بارے آگاہی اور انہیں معاشرہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں توقع ظاہر کی کہ نوجوان اس حوالے سے دست بازو بن کر ہمارا پیغام لوگوں تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دن کے منانے کا مقصد تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے جڑے مسائل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ہے کیونکہ آبادی کی شرح میں بے ہنگم اضافہ تعلیم اور معاشرے میں بنیادی سہولیات کے علاوہ صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آئیں آج کے دن اس بات کا عہد کریں کہ محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے مقصد کے حصول کےلئے بھر پور ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے ۔