چین کے "شی شیا شاہی مقبرے" کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) فرانس میں یونیسکو کے 47 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چین کی جانب سے نامزد کردہ "شی شیا شاہی مقبرے" کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا جس کے بعد چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چینی میڈیا کے مطابق "شی شیا شاہی مقبرے" چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے کے شہر  ینچوان شہر میں واقع 11ویں سے 13ویں صدی کے درمیان تانگ شیانگ قومیت کی  قائم کردہ شی شیا بادشاہت (1038–1227) کے شاہی مقبروں کے آثار کا مجموعہ ہے۔

یہ شی شیا شاہی دور  کے اب تک محفوظ شدہ سب سے بڑا، اعلیٰ ترین درجے کا اور جامع ترین آثار قدیمہ کا مقام ہے جو شاہراہ ریشم پر  شی شیا بادشاہت کی ایک اہم کڑی اور مرکزی حیثیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :