12 روزہ حفاظتی ٹیکہ جات بگ کیچ اپ مہم“اور ویر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن/گاوی پراجیکٹ کا افتتاح

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:37

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاؤکے لیے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی” 12روزہ حفاظتی ٹیکہ جات بگ کیچ اپ مہم“اور ویر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن/گاوی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید محمد محسود نے فیتہ کاٹ کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

افتتاحی تقریب میں مختلف فلاحی تنظیموں، محکمہ صحت کے افسران، اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بنیادی پارٹنر کے طور پر بھرپور معاونت فراہم کی۔تقریب سے خطاب سے ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عرفان عزیز، این سٹاپ نمائندہ ڈاکٹر احمد زیب، امان خان بیٹنی، ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بچوں کی صحت اور ویکسینیشن کے اہم پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور مہم کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ویر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے CHIP / GAVI پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں اور آگاہ کیا کہ اس مہم کا مقصد ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤکی ویکسین فراہم کرنا ہے۔\378