ژوب سے تعلق رکھنے والے طلباء کے وفد کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ژوب سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا۔ بلوچستان اسملبی کے دورے کے موقع پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے اسمبلی کی کارکردگی، طریقہ کار اور آئینی و قانونی فرائض سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء کو قانون سازی کے عمل، اسمبلی اجلاسوں کی کارروائی اور مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ طلباء نے اس معلوماتی سیشن میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسمبلی کے کام کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :