طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ کاانتظارکیاجائے،بھارتی وزیرایوی ایشن

طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ آنے تک کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہو گا،گفتگو

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن مرلی دھر موہول کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ آنے تک کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔مرلی دھر موہول نے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی، ہمیں طیارہ گرنے کی حتمی رپورٹ کا انتطار کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :