ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ویڈیو کیس: ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:57

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے ایکسرے روم میں خواتین کے ساتھ ناز یباحرکات اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حج سائپر کورٹ نے گرفتار ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چار روز قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی نے ملزمان کو اس سنگین الزام میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سے گرفتار کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شکیل اور زین پر الزام ہے کہ وہ سرکاری ہسپتال کے ایکسرے روم میں خواتین سے نازیبا حرکات کرتے اور ان کی ویڈیوز بناتے تھے، عدالتی ریمانڈ میں توسیع سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحقیقاتی ادارے مزید شواہد اور تفتیشی پہلوں کو سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :