شمالی کوریا کا یوکرین کی صورت حال میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ

اتوار 13 جولائی 2025 09:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) شمالی کوریا نے یوکرین کی صورت حال میں روس کی غیر مشروط حمایت کی تصدیق کی۔تاس کے مطابقکورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کے حل کے لیے روس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کے لیے اپنی تیاری کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیا کہ کم جونگ اُن نے ایک بار پھر جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے روسی قیادت کے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تاکہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان بین الریاستی معاہدے کے مطابق یوکرین کی صورت حال کو بنیادی طور پر حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :